۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ دومین نشست تخصصی نقد و بررسی برنامه «زندگی پس از زندگی» با حضور استاد غلامرضا فیاضی

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: انتخابات میں شرکت ضروری ہے اور انتخابات میں ووٹ نہ دینا دشمن کی سب سے پہلی خواہش ہے اور دشمن کی دوسری خواہش یہ ہے کہ لوگ ایسے شخص کو ووٹ دیں جو دشمنان اسلام، امریکہ اور اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان) حجۃ الاسلام والمسلمین غلام رضا فیاضی نے شہر بجنورد میں حرم امام زادہ سید عباس بن موسی بن جعفر (علیہ السلام) میں عزاداران امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایمان انسان کے تفکر کا نتیجہ اور اقدار کی بنیاد ہے اور خدا بے ایمان انسان کو بدترین موجودات قرار دیتا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے کہا: عقل بہت اہم نعمتوں میں سے ایک ہے اور انسان اس درونی نعمت کی وجہ سے اپنے آپ اور اپنے ارد گرد کئی افراد کو خوبیوں اور اچھائیوں کا مالک بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: عقل انسان میں موجود سب سے بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے آیۂ شریفہ " قُلْ لَا أَسْأَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبَی" کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں خدا کی نعمتوں کی قدردانی کو پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت (علیہم السلام) سے عشق کی صورت میں قرار دیا گیا ہے اور شیعیان اہلبیت (علیہم السلام) اور ان کے موالیان سے دوستی نعمت ولایت کی قدردانی ہے۔

استاد فیاضی نے آیت اللہ العظمی بہجت کی ایک بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی چین میں مومنین کی فکر میں نہ ہو تو اسے اپنے ایمان میں شک کرنا چاہئے لیکن الحمدللہ ایران اس مسئلہ میں نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن کی تمام سازشیں لوگوں کی بصیرت اور انکی ولایت مداری کی وجہ سے اب تک ناکام ہوئی ہیں۔

ممبر آف ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان) نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام جعفرصادق (علیہ السلام) نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں مخصوص لہجے میں کہا: جو بھی نماز کو خفیف اور سبک سمجھے گا وہ ہماری شفاعت حاصل نہیں کرسکتا۔ لیکن کفار سے دوستی کرنے سے متعلق امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے اس سے بھی زیادہ سخت لہجے میں بات کی ہے۔

استاد فیاضی نے لوگوں کے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے متعلق دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج دشمنان خدا وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں اور شیعوں کو اذیت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں کہ جنہوں نے صدام کو ایران کے خلاف جنگ پر اکسایا۔ وہ صحرائے طبس تک آئے اور ذلیل اور رسوا ہوئے اور یہ وہی ہیں کہ جنہوں نے جنرل سلیمانی کو انتہائی بزدلانہ طریقہ سے شہید کیا اور آج لوگوں کو ووٹ دینے سے روک رہے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا: انتخابات میں شرکت ضروری ہے اور انتخابات میں شرکت نہ کرنا دشمن کی سب سے پہلی خواہش ہے اور دشمن کی دوسری خواہش یہ ہے کہ لوگ ایسے شخص کو ووٹ دیں جو دشمنان اسلام، امریکہ اور اسرائیل کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .