۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایرانی انتخاباتی مناظرے اور غیر ایرانی میڈیا

حوزہ/ المیادین نیوز چینل نے تہران اسٹوڈیو سے ایرانی انتخاباتی خبروں کی خصوصی کوریج کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ہونے والے مناظروں کے مشمولات کو بھی نشر کیا اور انہیں انتہائی گرم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی المیادین نیوز چینل سے نقل کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے انتخاباتی مناظروں کے پہلے دور کے مندرجات کو نشر کرتے ہوئے ایرانی صدارتی انتخابات کی خصوصی کوریج دی،المیادین نے اپنے تہران کے اسٹوڈیو میں ایک سیاسی ماہر عماد آبشناس کی میزبانی کی  جو انتخاباتی خبروں میں مہارت رکھتے ہیں ،اس کے علاوہ چینل نے تہران شہر بھر میں نامہ نگاروں کو مناظرات کے مندرجات اور اس بحث میں شامل سات امیدواروں کے بیانات کی کوریج کرنے کے لیے کہا۔

تہران میں المیادین نامہ نگاروں نے سوشل میڈیا کی نگرانی کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ مناظروں کے دوران جو کچھ کہا گیا  وہ ایک منٹ بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا،المیادین کے میزبان نے بھی خصوصی پروگرام میں مناظروں کو بہت گرم قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  اس کے برعکس ، جو پہلے کہا جاتا تھا کہ انتخابات شاید زیادہ گرم نہ ہوں گے، امیدواروں کی پہلی بحث بہت گرم شروع ہوئی۔

تہران میں المیادین چینل کے نمائندے  احمد البحرانی نے بھی اطلاع دی ہے کہ جس وقت مناظروں کو نشر ہونا تھا اس وقت عام طور پر تہران کی سڑکوں پر کافی ہجوم ہوتا ہے لیکن  جب مناظروں کو  نشر کی جارہا تھا تویہی سڑکیں خالی تھیں۔

المیادین کے دیگر نامہ نگاروں نے بھی سوشل میڈیا کی نگرانی کرتے ہوئے شوسل میڈیا صارفین کے مابین ان مناظروں کے سلسلہ میں جو بھی تبادلہ خیال ہوا  اسے نشر کیا،المیادین نے مناظروں کے میزبان کا بھی تعارف کروایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .