جمعرات 21 اگست 2025 - 14:45
موکب پول 1080 سے 3 ہزار 700 منٹ کی براہ راست نشریات

حوزہ/ ایران کے چینل قرآن و معارف کے ڈائریکٹر محمد حسین کشکولی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے حوالے سے اس چینل نے دیگر تمام ٹی وی چینلز کی نسبت سب سے زیادہ نشریات پیش کی ہیں، جن میں مجموعی طور پر ۳ ہزار ۷۰۰ منٹ کی براہ راست کوریج شامل ہے۔ یہ پروگرام موکب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا (پول نمبر ۱۰۸۰) سے نشر کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے چینل قرآن و معارف کے ڈائریکٹر محمد حسین کشکولی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے حوالے سے اس چینل نے دیگر تمام ٹی وی چینلز کی نسبت سب سے زیادہ نشریات پیش کی ہیں، جن میں مجموعی طور پر ۳ ہزار ۷۰۰ منٹ کی براہ راست کوریج شامل ہے۔ یہ پروگرام موکب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا (پول نمبر ۱۰۸۰) سے نشر کیے گئے۔

یہ بات انہوں نے ایران و عراق میں حرم کریمہ اہل بیت کے موکب کے خادموں سے اظہار تشکر کے لئے منعقدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نشریات میں تقریباً ایک ہزار منٹ محافلِ قرآن، سات سو منٹ مذاکرہ و گفتگو پر مبنی پروگرام، اور چودہ سو منٹ دعاؤں، توسل اور مجالس کی کوریج شامل رہی۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً تین سو منٹ اذان، تلاوتِ قرآن اور دعا پر مشتمل پروگرام بھی براہ راست نشر کیے گئے، جب کہ موکب حرم مطہر واحد موکب تھا جہاں بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں منعقد ہوئیں اور ان کی تین سو منٹ کی نشریات براہ راست ٹی وی پر دکھائی گئیں۔

محمد حسین کشکولی نے مزید کہا کہ اربعین کے دوران اس موکب سے ساٹھ مختصر پروگرام اور ایک نیم طویل دستاویزی فلم بھی تیار کی گئی ہے جو ماہ صفر کے بعد نشریات کا حصہ بنے گی۔

ان کے مطابق روزانہ تقریباً دس گھنٹے لائیو پروگرامنگ مختلف لوکیشنز سے ریکارڈ اور نشر کی گئی تاکہ اربعین کے جذبے، زائرین کی کیفیت اور موکب کی خدمات کو بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha