۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کربلا

حوزہ/ کربلا میں جاری مراسم عاشوراء اور عزاداری کو براہ راست نشر کرنے کے لیے تمام میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فریکوئنسی فراہم کی جا رہی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے تحت کام کرنے والے مرکز الکفیل برائے پروڈکشن و براہ راست نشریات یکم محرم سے ہی شعائر حسینی کی درس گاہ کربلا سے مراسیم عزاء کو براہ راست پوری دنیا میں نشر کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہے.

اعلی معیار کی براہ راست نشریات کو نشر کرنے کے لیے مذکورہ بالا مرکز روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، ما بین الحرمین اور ان سے ملحقہ ایریا میں 55 سے زیادہ کیمروں کو استعمال کر رہا ہے اور اس کام کے لیے سینکڑوں ماہرین کی خدمات بھی مرکز کو حاصل ہیں۔

میڈیا سیکشن کے ڈپٹی ڈاریکٹر احمد صادق نے بتایا ہے کہ کربلا میں جاری مراسم عاشوراء اور عزاداری کو براہ راست نشر کرنے کے لیے تمام میڈیا ہاؤسز کو بلا معاوضہ فریکوئنسی فراہم کی گئی ہے اور اس کے ذریعے سے ہر میڈیا ہاؤس روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور ما بین الحرمین کے مناظر کو اپنے اپنے لوگو کے ساتھ براہ راست نشر کر سکتا ہے۔

براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی، لنکس اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:

‏Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A)
DOWNLINK:12680.200 H
MOD:DVBS2
QPSK
FEC:5/6
Sr :3250
HD/MPEG-4".
یو ٹیوب پر کربلا کے مقدس روضوں سے براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.youtube.com/channel/UCy0MMgRho_O8jxiIj46qMxw
فیس بک پر کربلا کے مقدس روضوں سے براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://m.facebook.com/alkafeel.for.artistic.production/
انسٹا گرام پر کربلا کے مقدس روضوں سے براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:

https://instagram.com/al_kafeel_art_production

ٹیوٹر پر کربلا کے مقدس روضوں سے براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:

https://twitter.com/AlkafeelMedia?s=09

جو چینل پروگرام بغیر لوگو کے حاصل کرنا چاہیں وہ اس لنک سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں:

https://youtu.be/_gOxzD3IAz0

اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
(9647706054144+)
(9647732407567+)
(9647805085858+)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .