حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،کویت میں برصغیر ہند و پاک سے تعلق رکھنے والے اردو دان مومنین کویت کی جانب سے ایام عزاء کے شروع ہوتے ہی ہرسال کی طرح اس دفعہ بھی نواسہ رسول (ص) امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کرنے کیلئے مسجد شعبان سالمیہ کویت میں ماہ محرم کا چاند دیکھتے ہی صف عزاء بچھا دی گئی۔
اس دفعہ کا محرم ہرسال کی نسبت وباء کی صورتحال میں مختلف ضرور مگر غم حسین علیہ اسلام اور عشق اہلبیت علیہم السلام میں کی کوئی کمی نہیں آئی؛ بلکہ لوگ پہلے سے زیادہ حسرت و امید کے ساتھ در سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر مغرب کی آذان سے پہلے ہی مسجد شعبان کے ذروازے پر قطارلگاکرجمع ہوکر داخلے کیلئے اپنی باری کی انتظار میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔
جہاں تنظیم مومنین کویت انتھائی منظم انداز سے اپنا سولہواں عشرہ محرم الحرام منعقد کررہی ہے اور اہلبیت علیہم السلام کو انکے پیاروں کا پرسہ دینے کیلئے عزاداری کے سلسلے کو حسب دستورجاری رکھے ہوئے ہے۔
کویت میں مقیم عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مرزا عسکری حسین ان مجالس سے خطاب فرمارہے ہیں اور ماتمی دستہ دعائے زہراء سلام اللہ علیہا نوحہ خوانی و ماتم داری کے فرائض انجام دے رہا ہے۔