حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اس سال COVID-19 کے باوجود میلبورن آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بہت محنت اور کوششوں سے نیاز امام حسین علیہ السلام، گھر گھر بانٹنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، 12 محرم تک 2,100 دو ہزار ایک سو گھروں پر (گیارہ ہزار 11,000 ) containers تبرک پہنچائے گئے جو کہ آسٹریلیا کی تاریخ میں ایک بہترین مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔
مذکورہ سلسلہ مجالس نہ ہونے کی وجہ سے والینٹیرز کے تعاون سے شروع کیا گیا جسمیں آسٹریلیا میں مقیم پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک کے مومنین نے بھرپور حصہ لیا۔