حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس علماء لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین علی الخطیب نے محرم الحرام کی مناسبت سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
عزاداری امت کو بیدار اور ایمان کو طاقتور بنا دیتی ہے
انہوں نے مجالس ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کو شاندار طریقے سے منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری حق کی راہ میں امت کی بیداری ، مومنین کے ایمان کو طاقتور اور وجدان کی اصلاح کا نام ہے اور حق و عزّت کے معانی کو ظلم و بربریت کے مقابلے میں سمجھا دیتی ہے ۔
خطبا، منبر حسینی کو مدرسہ وحدت کے طور پر متعارف کرائے :
شیخ الخطیب نے ذاکرین اور خطبا حسینی سے مطالبہ کیا کہ وہ منبر حسینی کو وحدت کا مدرسہ قرار دیں تاکہ حقائق کو سامنے لانے اور باطل کی نابودی اور اصلاح کے درس کا ذریعہ بن سکے ۔ شیعہ مجلس علماء لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم عاشورا حسینی سے اصلاح امت کتاب خدا کی طرف رجوع کرتے ہوئے توحید الٰہی اور وحدت کلمہ کی دعوت دیتے ہیں ، لہٰذا عاشورا کا ہماری جان میں دوام رہنا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ، فتنہ و فساد کا خاتمہ ، انسانیت کی ضرورت شمار ہوتا ہے تاکہ معاشروں اور ملکوں کی اصلاح کی جائے اور عزت و وقار اور امت کی کرامت برقرار رہے ۔
بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والا دلخراش واقعہ اصلاح نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوا :
انہوں نےعاشورا سے ہمیں جو سبق ملتا ہے ان میں سے ایک اصلاح ہے ، بیروت کی بندرگاہ پر رونما ہونے والا دلخراش واقعے کو عدم اصلاح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ و فساد ، املاک عمومی کی غارتگری اور رشوت نے اصلاح کی جگہ لی ہوئی ہے اور پریشانیوں میں استکبار جہاں کی غیرقانونی پابندیوں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے اضافہ ہورہا ہے لہذا ہم سیاست دان طبقے سے بہت جلد ایک مستحکم حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مطلوبہ اصلاحات وجود میں آئے اور ملک بحرانوں سے نکل کر کامیابی کی طرف گامزن ہو ۔ شیعہ عالم دین نے کہا کہ تحریک کربلا کے توسط سے ، عرب اور اسلامی دنیا سے فلسطین کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے سرزمین فلسطین کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا معاہدہ اور تعلقات قانونی اور شرعی طور پر حرام ہے :
شیخ الخطیب نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے ہم نے حق کی مدد کرنا سیکھ لیا ہے اگر چہ ہماری تعداد کم ہی کیوں نہ ہو ہمیں خوف و ہراس کا شکار نہیں ہونا چاہیے ، اسرائیل کی بنیاد ہی شرارت و باطل اور سرزمین پر قابض ہونے پر رکھی گئی تھی اور اب بھی ہے ۔ اسرائیل نسل پرست حکومت ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ جائز نہیں ہے ، لہذا ہم اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا معاہدہ اور تعلقات کو قانونی اور شرعی طور پر حرام قرار دیتے ہیں ۔
آخر میں شیعہ مجلس علماء لبنان کے سکریٹری جنرل نے ، عرب اور اسلامی دنیا سے فلسطین کی آزادی اور تمام مقامات مقدسہ کی آزادی کیلئے جدوجہد اور حمایت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دنیا جان لے! کہ وقت کے گزرنے سے حق ختم نہیں ہوتا۔
آپ کا تبصرہ