حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں دینی امور کے سرپرست نے یورپ میں کی جانے والی قرآن کریم کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کرنے والے عقل سے عاری اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔
انہوں نے سویڈن میں قرآن کریم کے نسخے کو جلائے جانے کے بعد اب ناروے میں قرآن کریم کو پھاڑنے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹیوٹر کے پیج پر لکھا: " قرآن کریم کی بے حرمتی ہرگز قابل قبول نہیں ہے"۔
ترکی میں دینی امور کے سرپرست نے کہا: ہم قرآن مجید کی اس بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یورپ میں اسلامی مقدسات پر حملہ کرنے والے گروہوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے کیونکہ یہ گروہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔ انہیں گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران ایک شخص نے قرآن کریم کے نسخے کو پھاڑا تھا جس پر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔