۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے حالیہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کی مذہبی و سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل (IKMT) نے حالیہ دنوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا شدید الفاظ میں مذمت کیا ہے۔

ادارے کے جنرل سیکرٹری کی دفتر سے جاری شدہ ایک مذمتی بیان میں تنظیم نے لداخ کے عوام کی طرف سے اس اقدام پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ مسلمانوں کے عقیدے اور جذبات کو مجروح کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ مغرب میں اس طرح کے نازیبا اقدامات سے اسلاموفوبیا کو توسیع دے سکے۔

آئی کے ایم ٹی نے اقوام متحدہ، حکومت ھند اور بین الاقوامی برادری سے سویڈن حکومت کی اس توہین آمیز اقدام پر مذمت کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے جس نے دہشتگردوں کو قرآن کریم کی بے حرمتی کا کھلم کھلا چھوٹ دے رکھا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .