۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
احتجاجی ریلی

حوزہ/ اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی مشترکہ دشمن کا تدارک کریں، آپس کے اختلافات کو ہوا نہ دی جائے، جمعہ کو ملک بھر میں یوم حرمت قرآن و ناموس رسالت کے طور پر منایا جائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک فرانس اور سویڈن میں توہین رسالت اور قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کے واقعات مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش ہے، ہم ایسے واقعات کے پروز مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا کہاں کی انسانیت ہے۔؟ فرانس کے جریدے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاحانہ خاکے جاری کرنا اور سویڈن میں عظیم قرآن کی بے حرمتی تمام عالم اسلام کے لئے ناقابل برداشت عمل ہے۔ اہلسنت اور اہل تشیع کو باہمی اختلافات کو فراموش کرکے مشترکہ دشمن کے مقابلے کے لئے ایک ہونا چاہیئے۔

چند شرپسند عناصر شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ایسے عناصر کا راستہ روکے گی۔ فرانس اور سویڈن کی اس گستاخی کے خلاف کل بروز جمعہ صوبے بھر میں احتجاج کئے جائیں گے۔ قومی وحدت کے فروغ کے لیے معتدل علماء سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ سازشی اور شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جمعہ کو یوم حرمت قرآن و ناموس رسالت منایا جائے گا۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .