ہفتہ 1 جولائی 2023 - 12:41
حکومت پاکستان، سویڈن کا سفارتخانہ بند کرکے سفیر کو ملک بدر کرے، مولانا سید علی رضوی

حوزہ/ ایک بیان میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بیحرمتی کے خلاف حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کر کے بھرپور احتجاج کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقمجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر مولانا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر سویڈن کا سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو ملک بدر کرے اور سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کر کے بھرپور احتجاج کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha