۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سویڈن

حوزہ/سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر اسلامی ممالک کے شدید ردعمل کے بعد سویڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر اسلامی ممالک کے شدید ردعمل کے بعد سویڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی جس سے مذہبی مقدسات کی توہین ہوئی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سویڈن کے وزیر خارجہ نے بھی اس فون کال میں کہا کہ اس ملک کی حکومت اس فعل کی مذمت کرتی ہے اور جو کچھ ہوا اس پر گہراے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

نوبیاس بلسٹروم نے یہ بھی کہا کہ سویڈش حکومت ایسے اسلام مخالف اقدامات کو مسترد کرتی ہے اور قرآن کو نذر کرنے والے شخص کے اسلام مخالف خیالات کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سویڈش حکومت پوری طرح احساس ہے کہ اس واقعہ کے بعد اس کی کتنی اہانت ہوئی ہے اور اس شرمسار ہونا پڑا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • آغا محمد رضا PK 19:34 - 2023/07/01
    0 0
    السلام علیکم صرف افسوس کرنا کافی نہیں۔ اس شخص کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔