۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے سویڈن حکومت کی اجازت کے بعد کی گئی قرآن کریم کی توہین پر شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈن کی حکومت کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے سویڈن حکومت کی اجازت کے بعد کی گئی قرآن کریم کی توہین پر شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈن کی حکومت کے نام ایک پیغام بھیجا جس کا متن حسب ذیل ہے:

ہم کتاب اللہ قرآن کریم کی توہین اور اس ہتک آمیز فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور اس سے بھی بڑا جرم اس طرح کے فعل کی اجازت دینا ہے ، جو آپ پر اور اس طرح کے سنگین جرم کو انجام دینے والوں پرغضب خدا کے نازل ہونے کے کئے کافی ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ چند روز قبل ہم نے عراق میں آپ کے ملک کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور آپ سے ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ مذاہب اور مقدسات کا احترام کیا جائے۔

ہم آپ کو غضب الٰہی سے خبردار کرتے ہیں، آپ کو خدا کی طرف سے نازل ہونے والی کتاب کا احترام کرنا چاہئے اور تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہئے۔

ہم سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1:قبل اس کے کہ کوئی فقیہ اور مرجع اس سلسلے میں اعلان کرے کہ آپ کا ملک اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی پناہ گاہ ہے ، سویڈن کی حکومت پوری امت اسلامیہ سے معافی مانگے ۔

2: اس گمراہ شخص کو کہ جس شہریت ابھی تک سلب نہیں کی گئی ہے، اس کے ملک کے نظام عدل کے حوالے کرے۔

یہ صرف ایک تنبیہ ہے ، اس کے بعد کوئی عذر باقی نہیں رہے گا اور حجت تمام ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .