۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلاموفوبیا

حوزہ/مغرب میں آزادی بیان کے نام پر مذاہب کی بے حرمتی اپنے عروج پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغرب میں آزادی بیان کے نام پر مذاہب کی بے حرمتی اپنے عروج پر ہے۔

حالیہ دنوں میں یورپی ممالک میں اسلام کے خلاف بغض اور نفرت تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ کام اس وقت سویڈن میں بہت وسیع پیمانے پر ہوتا جا رہا ہے۔

سویڈن کی سیاسی جماعت Nien کے سربراہ کارلوئن قاسم نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی حکومت بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف کوئی موثر اقدام نہیں کر رہی ہے۔

سویڈن میں مسلمانوں کے بعض اسکولوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے کارلوئن قاسم نے کہا کہ اس ملک میں مذہب کے نام پر صرف مسلمانوں کے اسکول بند کیے جاتے ہیں جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسلمان ہونے والی کارلوئن قاسم کا کہنا ہے کہ سویڈن میں ملک میں بالخصوص اسکولوں میں حجاب کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس وقت سویڈن اسلام اور اس کے عقائد کی مخالفت کا مرکز بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ سویڈن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسا آزادی خیال اور آزادی بیان کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ایک انتہا پسند رہنما پلودان نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے قریب قرآن پاک کے ایک نسخے کو آگ لگا دی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .