۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب اللہ کی جوابی کاروائی

حوزہ/ حزب اللہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج (جمعرات ۲۹ جون) کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

بدھ کی شام سویڈن کے دار الحکومت اسٹاک ہوم میں ایک سویڈش انتہا پسند 37 سالہ شخص سیلوان مومیکا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس شہر کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن پاک کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے نذر آتش کر دیا، اس جرم کے لئے سویڈن کی پولیس نے اس اسلام مخالف مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا: "حزب اللہ اسٹاک ہوم کی مسجد کے سامنے قرآن پاک کو پھاڑنے اور نذر آتش کی شدید مذمت کرتی ہے اور سویڈش حکام کو اس جرم میں شریک سمجھتی ہے، کیونکہ انہوں نے مظاہرین کے ارادوں کو جانتے ہوئے انہیں اس خطرناک اقدام کی اجازت دی۔

اس بیان میں مزید کہا گیاکہ "سویڈن یا کسی بھی دوسرے ملک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور سویڈن کی حکومت آزادی اظہاررائے کے نعروں اور دیگر رنگین نعروں کے پیچھے چھپنے کے بجائے اس گری ہوئی حرکت سے باز آئے"۔

حزب اللہ لبنان نے مزید کہا: "ہم مراجع کرام ، تمام اداروں اور عرب اور اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ممالک کو اپنی سرزمین میں ان حماقتوں کو دہرانے سے روکنے اور نفرت اور بغض بھری ثقافت سے روکنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .