۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پوتین

حوزہ/ جامعۃ الازہر مصر نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا روس کے شہر ڈربینٹ میں قرآن پاک کو ساتھ لے جانا اور اپنی آغوش میں لینے پر ان کی تعریف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الازہر مصر نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا روس کے شہر ڈربینٹ میں قرآن پاک کو ساتھ لے جانا اور اپنی آغوش میں لینے پر ان کی تعریف کی۔

جامعۃ الازہر نے ایک بیان میں کہا: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے قرآن اٹھا کر ، مسلمانوں کے مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے اسلام کے تئیں احترام کا مظاہرہ کیا ہے، جامعۃ الازہر ان کے اس جرات مندانہ موقف کو سلام پیش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ جامعۃ الازہر نے مراکش کے بادشاہ اور عوام کو قرآن پاک اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی حمایت میں اور سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف زبردست موقف اختیار کرنے پر ایک پیغام جاری کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Muhammad PK 17:28 - 2023/06/30
    0 0
    His Highness Mr. Viladmir Putin the respected President of Russia kniws the DIGNITY of the Holy Quran while America and its friends try to disfrace theGreateness of the Holy Quran. Down with America !!! Down with theSaweedans !!!!