۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہاءپسندی کی شدت اور کیا ہو گی کہ عالم انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کےلئے نازل ہونے والی کتاب الہی  کی توہین کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہاءپسندی کی شدت اور کیا ہو گی کہ عالم انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کےلئے نازل ہونے والی کتاب الہی کی توہین کی گئی۔ انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے۔سویڈن میں ہونے والی توہین قرآن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا: امت مسلمہ کو مسلکی مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور اس قسم کے ناجائز آزادی رائے کا اظہار کرنے والوں کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہیے۔اس اہم ایشو پر یکجا ہو کر سویڈن کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا مسلم ممالک کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: عالمی ادارے کے لئے بھی شرمناک ہے کہ وہ اس قبیح عمل کو صرف تکتے رہ جائیں۔ اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ اس سنگین اقدام پر سویڈن حکومت کو مسلمانوں سے معافی مانگنے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .