حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے زور دیا کہ اس طرح کے فعل کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ کسی بھی مذہبی کتاب کو جسے اس کے پیروکار مقدس سمجھتے ہیں اس کا احترام کیا جانا چاہیے اور اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں کی تذلیل کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اسی لیے ہم اس طرح کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، اسے سخت ترین الفاظ میں مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سویڈش پولیس سے اجازت لے کر ہی کی گئی تھی۔