۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علمائے امبیڈکر و فیض آباد

حوزہ/ تقریباً تین سال سے ضلع امبیڈکر نگر و فیض آباد کے تقریبا سبھی علماء ، خطباء، ذاکرین، ائمہ جمعہ و جماعت وغیرھم  کے درمیان ایک بے نظیر ارتباط برقرار ہے۔ قوم کے مسائل پر غور کرکے اس کا راہ حل نکالنے کے لئے ہر ماہ یہ حضرات دونوں ضلع کے مختلف مقامات پر اکٹھا ہوتے رہتے ہیں۔ ان حضرات کے اہداف میں تبلیغ معارف دین، اصلاح مومنین ، جملہ مذہبی امور کو بنحواحسن  انجام دینا  وغیرہ شامل ہے جس کے لئے یہ سب ایک بہترین ہماہنگی کے ساتھ مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تقریباً تین سال سے ضلع امبیڈکر نگر و فیض آباد کے تقریبا سبھی علماء ، خطباء، ذاکرین، ائمہ جمعہ و جماعت وغیرھم کے درمیان ایک بے نظیر ارتباط برقرار ہے۔ قوم کے مسائل پر غور کرکے اس کا راہ حل نکالنے کے لئے ہر ماہ یہ حضرات دونوں ضلع کے مختلف مقامات پر اکٹھا ہوتے رہتے ہیں۔ ان حضرات کے اہداف میں تبلیغ معارف دین، اصلاح مومنین ، جملہ مذہبی امور کو بنحواحسن انجام دینا وغیرہ شامل ہے جس کے لئے یہ سب ایک بہترین ہماہنگی کے ساتھ مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔

ماہ حاضر (جولائی ) میں منعقد پونے والی نششت میں تمام علماء کی خواہش تھی کہ جوار کے جملہ مومنین سے براہ راست رابطہ کرنے کے لئے سب کو نششت میں شرکت کی دعوت دی جائے لیکن اس کا عملی ہونا تقریبا نا ممکن تھا لہذا طئے یہ پایا کہ تمام مومنین کی نمایندگی میں ہر علاقے سے بعض حضرات کو مدعو کرکے ان کے ذریعہ مندرجہ ذیل کچھ اہم پیغامات جملہ مومنین کی خدمت میں ارسال کر دئے جائیں۔

پیغامات

• آپسی اتحاد، بھائی چارے پر خاص توجہ دی جائے۔
• خدا نخواستہ اگر آپس میں کوئی اختلاف ہے تو اسے جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کی جائے اور اس اختلاف کی آنچ کو ہر مذہبی امور سے بہت دور رکھا جائے۔
• اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جائے۔
• دین کے نام پر ہونے والے ہر پروگرام میں ایسے تمام کاموں سے بطور کامل پرہیز کیا جائے جو خلاف مذہب اور باعث توہین مذہب ہے۔
• مجالس محافل، جلوس عزا کے انعقاد میں اوقات نماز کا خاص خیال رکھا جائے۔
• ہر مذہبی پروگرام منعقد کرنے سے پہلے مومنین اپنے علاقے کے علماء سے ضرور مشورہ کرلیں۔
• مجالس میں کھانا سادہ رکھنے کی کوشش کی جائے تاکہ غریب مومنین کو پریشانی نہ ہونے پائے، اکثر اوقات معالجہ میں کثیر رقم صرف ہو جاتی ہے اس کے بعد مجالس میں کھانے کا خرچ الگ جس کی وجہ سے مومنین قرض میں ڈوب جاتے ہیں۔
• ایصال ثواب وغیرہ کی مجالس میں متدین اور راسخ العقیدہ خطیب کو دعوت دی جائے جورضائے حق کے لئے خطاب کرتا ہو کسی قسم کہ کی کوئی ڈمانڈ نہ کرتا ہو بلکہ امام کے نام پر جو ملے قبول کر لیتا ہو۔
• تفرقہ انگیز بیانات اور اعمال کو سختی سے روکنے کی کوشش کی جائے۔
• تمام امور میں اپنے جزبات پر سیرت معصومین علیہم السلام کو ہمیشہ ترجیہ دی جائے۔
• مجالس، محافل، جلوس عزاء، منبر، محراب بہت مقدس ہیں ان کے احترام کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔
• مذہبی پروگرام خصوصا جلوس عزا منعقد کرنے والے حضرات خواتین کے پردہ، زائرین کے آرام، نطافت وغیرہ کا خاص خیال رکھیں۔
• کسی بھی مسئلہ(بیان، شعر وغیرہ ) میں شک ہونے کی صورت میں صاحب نظر حضرات سے رابطہ کیا جائے۔
• ہر اس عمل کو کرنے کی کوشش کی جائے جو معصومین علیہم السلام کی زینت کا سبب ہے۔

و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و براکاتہ

علماء امبیڈکر نگر و فیض آباد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .