۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
کتیبہ جنین

حوزہ/ فلسطین کے مزاحمتی گروہ "کتیبہ جنین" نے شہر جنین میں صیہونی حکومت کی ہمہ گیر جارحیت کے جواب میں ایک بیان جاری کیا اور کہا: اب وقت آگیا ہے کہ تمام فلسطین غاصبوں کے لیے جہنم بنا دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے میں واقع شہر جنین پر صیہونی حکومت کی ہمہ گیر جارحیت کے آغاز کو 10 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس جارحیت کی شائع شدہ تصاویر جنین کیمپ میں ہونے والی زبردست تباہی کو ظاہر کرتا ہے، لیکن فلسطینی مزاحمت اب بھی غاصبوں کے خلاف میدان میں ڈٹی ہوئی ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کی "سرایا القدس" شاخ کی "کتیبہ جنین" (جنین بٹالین) نے آج ایک بیان میں جنین کیمپ پر قابضین کے گھیراؤ کے جواب میں اپنے آپریشن کے نام "باس جنین" یعنی ’’جنین کی شجاعت و جرات‘‘ رکھا اور کہا: اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کی پوری سرزمین صہیونی غاصبوں اور آباد کاروں کے لیے جہنم بنا دیا جائے۔

اس بیان کے تسلسل میں آج صبح حملہ آوروں کے حملے کے خلاف جنین کی مزاحمت کی چند کامیابیوں کا اعلان کیا گیا، کتیبہ جنین نے اعلان کیا کہ اس مزاحمتی گروپ کے انجینئرنگ یونٹ نے براہ راست ایک بم کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جو فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور یہ بم عین موقع پر پھٹا جس سے صہیونی فوجی بلڈوزر کی نقل و حرکت رک گئی اور اس سے دھواں اٹھنے لگا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنین پر صیہونی حکومت کے آج کے ہمہ گیر حملے کے دوران پانچ فلسطینی شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی مزاحمتی قوتیں بھی دشمن کے سامنے ڈٹی ہوئی ہیں اور اب تک صیہونی حکومت کے کئی بلڈوزر کو تباہ کر چکی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .