۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
فلسطین

حوزه/ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہر جنین میدان جنگ بن گیا ہے، تاہم القسام الائنس کی جوابی کاروائیوں میں چھ غاصب صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہر جنین میدان جنگ بن گیا ہے، تاہم القسام الائنس کی جوابی کاروائیوں میں چھ غاصب صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صہیونیوں نے جنین پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں، فلسطینی مقاومتی تحریکوں کی طرف سے غاصب صہیونی افواج کو شدید حملوں کا نشانہ بنانے جانے کے بعد، مغربی کنارے کے شہر نابلوس اور جنین پر غاصب اسرائیل کی جانب سے جوابی حملے شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی جارح افواج پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے نیز حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ قابض صہیونی افواج اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے درمیان شدید جھڑپوں سے اب تک تین فلسطینی جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہداء میں احمد یوسف نامی ایک بچہ بھی شامل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .