حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی بستیوں میں مقیم انتہا پسندوں نے صہیونی فوج کی مدد سے مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا اور کچھ گھروں کو آگ لگا دی۔
ہفتے کی دوپہر رام اللہ شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں ام صفا پر درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا، ہمیشہ سے ہی صہیونی بستیوں کے رہائشیوں کو اسرائیل کی جانب سے ہتھیار بھی فراہم کیے جاتے ہیں اور وہ اکثر فلسطینیوں پر حملے کرتے ہیں۔
شدت پسندوں نے ابو حامد نامی فلسطینی صحافی پر بھی حملہ کیا جو گاؤں پر صہیونی حملے کی رپورٹنگ کر رہا تھا، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ صہیونی بستیوں میں شدت پسند قابو سے باہر ہیں اور اندھا دھند حملے کر رہے ہیں، یہاں تک کہ بیماروں کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔