۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
فلسطین

حوزہ/ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ا یجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف 21 مسلح کارروائیاں کی گئیں، مبینہ طور پر فلسطینی جنگجوؤں نے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور انہیں دھماکہ خیز مواد اور دستی بموں سے نشانہ بنایا، یہ مزاحمتی کارروائیاں بیت المقدس، نابلس، رام اللہ، جنین، بیت اللحم، تلکرم اور الخلیل میں ہوئیں۔

اس سے قبل اسرائیلیوں کی الجلمہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، اسرائیلی فوجی اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کے بارے میں بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا کہ تل ابیب نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی گشت اور چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا ہے اور تمام صہیونیوں کو ہتھیاروں کے ساتھ سڑکوں پر آنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .