۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حملہ زاہدان

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جو کئی گھنٹے جاری رہیں، اس جھڑپ میں دو پولیس اہلکار شہید جب کہ دہشت گردوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جو کئی گھنٹے جاری رہیں، اس جھڑپ میں دو پولیس اہلکار شہید جب کہ دہشت گردوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے اپنے جسم پر خودکش بیلٹ باندھ رکھی تھی جب کہ ان کے پاس ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف بھی تھے، دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

تھانے کے اندر موجود پولیس اہلکاروں اور باہر سے مدد کے لیے آنے والے پولیس اہلکاروں نے حملہ آور دہشت گردوں کو گھیر لیا، پولیس کے اسنائپرز نے 4 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .