۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام ابرار حسینی

حوزہ / صدر ایم ڈبلیو ایم یو-کے نے کہا: حال ہی میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی ایک گھناؤنا جرم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین (یو-کے) حجت الاسلام ابرار حسینی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: حال ہی میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی ایک گھناؤنا جرم ہے جس کا مقصد مسلمان اقوام کو اشتعال دلوانا اور مغربی معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بیج بونا ہے۔

انہوں نے کہا: اقوام عالم میں بالعموم اور اسلامی دنیا میں بالخصوص سب سے زیادہ قابل احترام اور مقدس کتاب قرآن کریم پر حملہ دراصل آزادی اظہار رائے کے نام پر انسانیت پر حملہ ہے۔

حجت الاسلام ابرارحسینی نے مزید کہا: آج اس عظیم اسمانی کتاب کی توہین پر دنیا پھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ہم اس پست ترین غیر اخلاقی حرکت کو جرمِ عظیم قرار دیتے ہوئے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس شرمناک عمل کی شدید مذمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا: آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر قرآن کریم کی اس بے حرمتی نے کئی ملین انسانوں کے دلوں کو رنجیدہ خاطر کیا ہے۔ جس پر بین الاقوامی تنظیموں، اقوام متحدہ اور دیگر ابراہیمی مذاہب کے علماء کرام کو نوٹس لینا چاہئیے۔

صدر ایم ڈبلیو ایم یو-کے نےکہا: ہم اس بدترین اور غیر انسانی حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم قرآن کریم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم عظمت قرآن و اسلام کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .