۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر / مراسم سالگرد ارتحال آیت الله العظمی فاضل لنکرانی در موسسه فقهی ائمه اطهار (ع)

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم (اساتذہ کی انجمن) کے ممبر نے کہا: قرآن کریم کی توہین سے دشمن کا مقصد دین اسلام کے تقدس کو پامال کرنا ہے۔ اس وقت ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس اقدام پر اپنی نفرت کا اظہار کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ان دنوں سویڈن میں دوسرے یورپی ممالک کی طرح آزادی اظہار رائے کے بہانے قرآن کریم کی توہین کی گئی ہے۔ البتہ یہ بات تجربے سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ پست افراد جس قدر قرآن مجید اور الہی مقدسات کی توہین کرتے ہیں، اس سے زیادہ آزاد اور منصف انسان اس کتاب الہی کی جانب زیادہ متوجہ ہوتے اور اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح سویڈن میں اس شرمناک اقدام کی اس ملک کی پولیس نے حمایت کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیائے کفر کی اسلام سے دشمنی اور نفرت کتنی زیادہ ہے۔

آیت اللہ لنکرانی نے کہا: قرآن کریم کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس میں وہ کچھ ہے جو تورات، انجیل اور زبور میں ہے۔ لہذا قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا مطلب تمام آسمانی کتب کو نذر آتش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا: اقوام متحدہ ا اور انسانی حقوق سے متعلق اداروں سے ہماری یہ توقع ہے کہ سب سے پہلے تو وہ اس اقدام میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور پھر کسی کو بھی اس قسم کی مذموم حرکات کے تکرار کی اجازت نہ دیں۔ اس شرمناک اقدام سے تمام مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .