۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان: عالمی طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو ٹیسٹ نہ کریں، یہ ان کے لئے اچھی بات ہوگی اور قوم جانتی ہے کہ عالمی جنگ چھڑ جانے کی صورت میں تو مختلف مذاہب شریک ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ سویڈن کی طرف سے قرآن مجید جلانے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ یورپ میں قرآن مجید اور رسول اللہ کی توہین کے واقعات تسلسل کے ساتھ جا ری ہیں۔ایسا ناقابل قبول ہے۔ کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی کوئی قانون اجازت دیتا ہے، تہذیب اور نہ ہی اخلاقیات ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سویڈن خود کو مہذب معاشرہ کہلانے کا دعویدار ہے۔ اس کی سرزمین پر پولیس کی اجازت سے مسجد کے باہر قرآن مجید جلانے کا واقعہ قابل مذمت اور قابل مرمت ہے۔مذہبی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی ادارے سخت اقدامات کریں ،ورنہ تیسری عالمی جنگ کے شروع ہونے کا خطرہ ہے۔

نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین کے واقعات مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ اسلام سلامتی کا دین ہے اور مسلمان کسی کے قتل کا سوچ بھی نہیں سکتا اورنہ ہی کسی کے مقدسات کی توہین کرتا ہے ،لیکن یورپ کی طرف سے ہمیشہ مسلمانوں پر تنقید کی جاتی ہے اور انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا اور بنیاد پرستی کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو ٹیسٹ نہ کریں، یہ ان کے لئے اچھی بات ہوگی اور قوم جانتی ہے کہ عالمی جنگ چھڑ جانے کی صورت میں تو مختلف مذاہب شریک ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .