۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار معاون سازمان استاندارد ملی ایران با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ مجلسِ خبرگان رہبری کے نائب سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رضا کارانہ طور پر لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی خدمت، عبادت شمار ہوتی ہے، کہا کہ امام سجاد (ع) کی نگاہ میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آج رضا کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ دین اسلام کے نظام میں عبادت صرف نماز، روزہ اور حج نہیں ہے بلکہ عبادت کے حوالے سے اسلام کی عبادتوں کا پیمانہ وسیع ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رضا کارانہ طور پر لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی خدمت، عبادت شمار ہوتی ہے، کہا کہ امام سجاد (ع) کی نگاہ میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔

ایرانی دینی مدارس کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اگر کوئی لوگوں کے مسائل کو درک کرے اور ان مسائل کے حوالے سے اپنی زمہ داری کا احساس کرے تو حقیقت میں اس نے اپنے مسلمان ہونے کی زمہ داری کو پورا کیا ہے۔

جامعه مدرسین حوزہ علمیه قم کے سربراہ نے کہا کہ رضا کاروں کی جانب سے انجام پانے والی سرگرمیاں اور اقدامات فرائض میں سے ایک ہے۔ رضا کاروں کو ثقافتی اور تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ تربیتی پہلو پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انسان اپنے نفس کو کنٹرول کرنے میں کامیاب اور اس کا اسیر نہ ہو تو آئمہ معصومین علیہم السّلام کی احادیث کی روشنی میں، عابد ترین لوگوں میں شمار ہوں گے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے مزید کہا کہ جہادی تنظیموں کو پوری طاقت اور امید کے ساتھ، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

امام جمعہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جہادی تنظیموں کو عوامی مسائل کے تعلق سے تھکاوٹ کا احساس نہیں کرنا چاہیئے، کہا کہ اگر لوگوں نے کسی مشکل کے حل کیلئے مطالبہ کیا تو ہمیں خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیئے کیونکہ یہ مشکلات خدا کی نعمت شمار ہوتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .