بدھ 5 فروری 2025 - 06:00
حضرت عباس (ع) صاحبِ بصیرت تھے اور دشمن کی فریب کارانہ مسکراہٹ کے دھوکے میں نہیں آتے تھے

حوزہ / ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ نے کہا: حضرت قمر بنی ہاشم(ع) صاحبِ بصیرت تھے اور دشمن کی دھوکہ دینے والی مسکراہٹ کے فریب میں نہیں آتے تھے۔ ہمیں بھی دشمن کی فریب کارانہ مسکراہٹوں کے دھوکے میں نہیں آنا چاہیے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے حسینیہ حضرت اباالفضل(ع) دیر شہر میں منعقدہ جشنِ اعیادِ شعبانیہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے جانبازان، حماسه و ایثار کے علمبردار ہیں جو حضرت قمر بنی ہاشم(ع) کی پیروی کرتے ہوئے اور مقام معظم رہبری کے مخلص جانباز کے عنوان سے ہمیشہ دین و وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار رہے۔

انہوں نے کہا: حضرت اباعبدالله الحسین(ع) نے ہمیں استقامت، شجاعت اور ظلم کے آگے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔ ایرانی عوام کی قربانیاں، اسلامی انقلاب اور دفاعِ مقدس کے دوران کی جانے والی مزاحمت نیز غزہ اور لبنان کے عوام کی استقامت، سبھی امام حسین(ع) کے مکتب سے حاصل شدہ ہیں۔

امام جمعہ دیر نے کہا: ہمیں امام حسین(ع) کی شخصیت کو صرف عاشورا تک محدود نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے امام حسین(ع) اور قمر بنی ہاشم(ع) کے وقت پر نماز ادا کرنے کی تاکید کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو نماز کی پابندی کی نصیحت کی۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: حضرت قمر بنی ہاشم(ع) ہمیشہ ولایت کے تابع رہے اور آج ہمارے پاسداران اور سپاہی بھی اسی پر فخر کرتے ہیں کہ وہ ولی فقیہ کے فرمانبردار ہیں۔ اگر ہم ولایت کے فرمانبردار رہیں، تو دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

امام جمعہ دیر نے مزید کہا: حضرت قمر بنی ہاشم(ع) صاحبِ بصیرت تھے اور دشمن کی فریب کار مسکراہٹ کے دھوکے میں نہیں آتے تھے۔ ہمیں بھی دشمن کی دھوکہ دینے والی مسکراہٹوں کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha