حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں ولادت باسعادت حضرت علی اکبر اور انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے پیروان خط امام و رہبری طلاب کراچی کی جانب سے جشن اور مذاکرہ علمی (جہاد تبیین) منعقد ہوا، جشن میں قم المقدسہ میں موجود ہند و پاکستان کے معروف طلاب شعرائے کرام : مولانا یاور عباس زیدی، مولانا سید سمیر علی جعفری، مولانا سید عابد رضا نوشاد، مولانا یوشع ظفر حیاتی، مولانا سید عابد کلیم رضوی، مولانا زین العابدین خوئی، مولانا صادق ناصری، مولانا سید حیدر جعفری اور برادر سید علی تقوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے دوسرے مرحلے میں جہادِ تبیین کے سلسلے کی چھٹی نشست "پاکستان میں انقلابِ اسلامی ایران کے اثرات ماضی اور مستقبل" کے عنوان سے مذاکرہ علمی منعقد ہوا، جس میں مہمانانِ گرامی : مولانا سید شجاعت زیدی، مولانا سید رضا مہدی رضوی اور مولانا جری حیدر نے مختلف سوالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں انقلابِ اسلامی کے اثرات اور انقلابِ اسلامی کے صدور میں علماء اور خواص کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض مولانا محمد رضا کرمانی اور مولانا سید مصطفٰی کاظمی نے انجام دی، جس میں طلاب زائرین اور مجاورین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتامی مرحلے میں انقلابِ اسلامی اور رہبر معظم سے تجدید عہد کرتے ہوئے بانگ تکبیر (اللہ اکبر) اور انقلابی شعار کے ذریعے سے طلاب نے رہبر معظم اور انقلابِ اسلامی سے اپنے عشق اور احساسات کا اظہار کیا۔









آپ کا تبصرہ