جمعرات 16 جنوری 2025 - 07:30
اپنے بچوں کے لیے اہل بیت (ع) کے نام منتخب کریں

حوزہ/ امام جمعہ دیر نے کہا: ہمیں امیرالمومنین علیہ السلام کو اپنی زندگی کا نمونہ بنانا چاہیے اور اپنے بچوں کے لیے اہل بیت اور امیرالمومنین علیہم السلام کے نام رکھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کےشہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے مسجد امیرالمومنین دیر میں حضرت امام علی علیہ السلام کے میلاد کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام وہ واحد شخصیت ہیں جن کی ولادت بیت اللہ میں اور شہادت "اللہ کے گھر" میں ہوئی۔

انہوں نے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے وقت خانہ کعبہ کی دیوار کے شگافتہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر خدا ارادہ فرمائے تو اس کے ارادہ اور اس کی مرضی کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہوتا۔

حجت الاسلام حسینی نے مزید کہا: ہمیں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی سیرت کو اپنی زندگیوں کے لیے نمونہ بنانا چاہیے اور ہمیں اپنے بچوں کے لیے امیرالمومنین اور اہل بیت علیہم السلام کے ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اپنے بچوں کے لیے اہل بیت (ع) کے نام منتخب کریں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha