۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا قمر سلطان

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کے غم میں برپا ہونے والی مجلس کے لا تعداد فائدوں میں ایک فائدہ یہ ہیکہ یہان انسان گناہوں سے دور رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا کے محلہ جعفری کے عزاخانہ میں شروع ہوئے عشرے کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمر سلطان نے کہا کہ امام حسین کی مجلس میں شریک ہوکر ایک شخص گناہوں سے تو محفوظ ہوتا ہی ہے اجر رسالت بھی ادا کرتا ہے۔

امام حسین (ع) کے غم میں برپا ہونے والی مجلس میں انسان گناہوں سے دور رہتا ہے، مولانا قمر سلطان

مولانا قمر سلطان نے کہا کہ دنیا کے ہر حصے میں ایک ہی وقت میں بے شمار مجلسوں کا اہتمام ہوتا ہے اور ان میں لا تعداد افراد شریک ہوتے ہیں اور جتنی دیر مجلس جاری رہتی ہے اتنی دیر ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہ سے مجلس میں بیٹھے افراد محفوظ رہتے ہیں۔اس طرح امام حسین کے ایک عزادار کے حصے میں ہزاروں معصوم گھنٹے ذخیرہ ہو جاتے ہیں۔

امام حسین (ع) کے غم میں برپا ہونے والی مجلس میں انسان گناہوں سے دور رہتا ہے، مولانا قمر سلطان

مولانا قمر سلطان نے کہا کہ دنیا میں مجلس حسین جیسا تبلیغ کا دوسرا کوئی موثر ذریعہ نہیں ہے جو ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لئے گناہ سے انسان کو تحفظ عطا کرسکے۔مجلس عزا میں حسن امام اور انکے ہمنواؤں نےسوز خوانی کی۔مجلس میں بڑی تعداد میں امام حسین کے چاہنے والے موجود تھے۔مجالس کا یہ سلسلہ دس صفر تک جاری رہےگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .