۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا قمر سلطان

حوزہ/کربلا کا ذکر سننے کے بعد ہر کوئی سمجھ سکتا ہے کہ علیؑ کے دل میں انسانیت کا درد کتنا تھا، آج اگر دنیا میں حضرت علیؑ کا نظام نافذ ہوجائے تو دنیا بدل سکتی ہے، بھوک، غربت، ظلم، دہشت گردی یہ سب چیزیں ختم کی جاسکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہہ، (قیصر مجتبیٰ) عزاخانہ محلّہ جعفری میں یکم صفر تا ۹صفر عشرۂ مجالس کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی دوسری مجلس شب میں ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہوئی۔ مجلس میں سوز خوانی تنویر حسن و ہمنوا نے کی اور مولانا قمر سلطان جارچوی نے مجلس کو خطاب کیا۔

عزا خانہ محلہ جعفری میں کوویڈ۱۹ کے قواعد کے مطابق سماجی دوری کے ساتھ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

مولانا قمر سلطان نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے سکھایا ہے کہ بدلہ لینا بزدلی ہے اور معاف کرنا بہادری ہے، حضرت علی علیہ السلام انسانیت کے مسیحا بنے ان کی زندگی انسانیت کے لیے مثال بن گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کا ذکر سننے کے بعد ہر کوئی سمجھ سکتا ہے کہ علیؑ کے دل میں انسانیت کا درد کتنا تھا، آج اگر دنیا میں حضرت علیؑ کا نظام نافذ ہوجائے تو دنیا بدل سکتی ہے، بھوک، غربت، ظلم، دہشت گردی یہ سب چیزیں ختم کی جاسکتی ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا، امام حسینؑ کہتے ہیں کہ بدلہ لینا بزدلی ہے لیکن ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا بھی لازمی ہے۔

انہوں نے کہا نماز انسان کو خدا کے راستے ر لے جاتی ہے یہ مجلسیں ہمارے سامنے پیام امام حسینؑ کی وضاحت پیش کرتی ہیں۔

بعد مجلس انجمن اکبری نے نوحہ خوان ناصر مجتبیٰ و شجاع نے نوحہ خوانی کی مجلس میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .