۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری

حوزہ/ ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/علی کالونی لکھنو میں عزاخانہ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب میں منعقدہ عشرہ محرم کی چوتھی مجلس سے ولی خدا کون؟ کے عنوان پرخطاب کے دوران مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے کہا کہ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے، ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔

مولانا موصوف نے آیت ولایت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مولانا جاوید حیدر زیدی نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ یہی ولایت، آئمہ معصومین کے بعد فقہاء کو حاصل جسے ولی فقیہ یا رہبر معظم کہتے ہیں، بغیر ولایت کے کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں، چاہے وہ نماز ہو یا روزہ، حج ہو یا جہاد، ہر عمل میں ولایت کا ہونا واجب ہے ۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ کربلا کا جو عظیم واقعہ ہوا وہ بھی عداوت ولایت میں ہوا آخر میں مولانا نے امام حسین علیہ السلام کے بچپن کے دوست جناب حبیب ابنِ مظاہر کے دردناک مصائب بیان کرے جس کو سن کر مومنین نے خوب گریا کیا۔

عزاخانہ ایوان محمد علی کالونی میں بھی مولانا موصوف کا ہی بیان "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر جاری ہے ، حدیث ثقلین کے زیر میں آج چوتھی محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ قران الفاظ کا مجموعی ہے اہل بیت تفسیر قران ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ یہ حدیث صرف حدیث نہیں ہے بلکہ وصیت رسول ہے، اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول کی وصیت کو یاد رکھے۔ مولانا موصوف نے مزید کہا کہ تمام نبیوں کے معجزات ان کے ساتھ ختم ہو گیے لیکن ہمارے آخری نبی کا معجزہ قران اور اہل بیت قیامت تک باقی ہے گا۔ آخر میں مولانا نے جناب حبیب ابنِ مظاہر کے مصائب پیش کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .