۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/ رسول اللہ کے ساتھ اکثریت ان لوگوں کی تھی جو صرف ساتھ رہتے تھے وقت مصیبت ساتھ دیتے نہیں تھے ان کو اصحاب کہا جاتا ہے مگر جو مولا حسین علیہ السلام کے ساتھ تھے وہ سب کے سب وقت مصیبت ساتھ دینے والے تھے انہیں انصار کہا جاتا ہے ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ عزاخانہ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب علی کالونی لکھنو میں پہلی محرم سے مجلس کا سلسلہ جاری ہے آج ۵ محرم کی مجلس کو ولی خدا کون؟ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا جاوید حیدر زیدپوری کہا کہ رسول اللہ کے ساتھ اکثریت ان لوگوں کی تھی جو صرف ساتھ رہتے تھے وقت مصیبت ساتھ دیتے نہیں تھے ان کو اصحاب کہا جاتا ہے مگر جو مولا حسین علیہ السلام کے ساتھ تھے وہ سب کے سب وقت مصیبت ساتھ دینے والے تھے انہیں انصار کہا جاتا ہے ۔

مولانا نے خطاب کے دوران کہا کہ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے، ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔

انہوں نے آیت ولایت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مزید کہا کہ کربلا کا جو عظیم واقعہ ہوا وہ بھی عداوت ولایت میں ہوا آخر میں مولانا نے امام حسین علیہ السلام کے بھانجے جناب عون و محمد کے مصائب پیش کیے۔

عزاخانہ ایوان محمد علی کالونی میں بھی مولانا موصوف کا ہی بیان "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر جاری ہے ، حدیث ثقلین کے زیر میں آج ۵ محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ قران الفاظ کا مجموعی ہے اہل بیت تفسیر قران ہیں.

مولانا نے کہا کہ یہ حدیث صرف حدیث نہیں ہے بلکہ وصیت رسول ہے، اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول کی وصیت کو یاد رکھے۔ مزید کہا کہ تمام نبیوں کے معجزات ان کے ساتھ ختم ہو گیے لیکن ہمارے آخری نبی کا معجزہ قران اور اہل بیت قیامت تک باقی ہے گا۔ آخر میں مولانا نے فرزندانِ جناب زینب کے دردناک مصائب پیش کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .