۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: قبر، انسانی اعمال کا گھر ہے کیونکہ زمین پر لوگ القاب اور مختلف عناوین سے پکارے جاتے ہیں حالانکہ اس زمین اور دنیا میں یہ سب القاب عارضی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے چھٹے محرم الحرام کو ظہرین کی نماز کے بعد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شبستانِ امام خمینی (رہ) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کی باطنی حجت جسے عقل کہا جاتا ہے، انسان کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور اس سے زندگی بھر مختلف وجوہات کی بناء پر حقیقی استفادہ نہیں کیا جاتا ہے لیکن اگر انسان اہل بیت علیہم السلام سے متصل ہو تو عقل کی رشد و نشوونما میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہو جاتی ہیں۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کے کلام میں دنیا پرستی کو بار بار حرام قرار دیا گیا ہے اور انسان کو دنیاوی امور میں مشغول نہیں ہونا چاہئے اور اس کا مطلب سستی اور کاہلی نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو دنیا کا اسیر نہ کر لے۔

انہوں نے مزید کہا: (تعلیم و تعلم سے) ریٹائرمنٹ مغربی دنیا کی تعلیمات میں سے ہے حالانکہ اسلامی شریعت کہتی ہے کہ ہمیں گہوارے سے لے کر موت کے لمحے تک علم و دانش کی تلاش میں رہنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی (رہ) نے سو سال سے زیادہ عمر میں بھی اور اپنی وفات کے آخری لمحات تک علمی کام اور دینی مطالعہ کو جاری رکھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: قبر، انسانی اعمال کا گھر ہے کیونکہ زمین پر لوگ القاب اور مختلف عناوین سے پکارے جاتے ہیں حالانکہ اس زمین اور دنیا میں یہ سب القاب عارضی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .