حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب "رحمت واسعہ" میں عظیم معلم اخلاق حضرت آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ سے نقل ہے کہ اہل بیت علیہم السلام اور بالخصوص سید الشہداء علیہ السلام کے مصائب پر رونا شاید ان مستحبات میں سے ہے کہ جن سے افضل کوئی نہیں ہے (یعنی ان مستحبات سے افضل کوئی نہیں ہے) اور خدا کے خوف سے گریہ کرنا «بُکاءُ مِن خَشیةِ الله» بھی اسی طرح ہے یعنی اس سے افضل کوئی مستحب عمل نہیں ہے۔
کتاب "رحمت واسعہ" میں آیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ "کیا نمازِ شب بھی گریہ امام حسین علیہ السلام کے مانند ثواب رکھتی ہے؟" یعنی کیا ممکن ہے کہ نمازِ شب کا ثواب بھی گریہ امام حسین علیہ السلام کے ثواب کے برابر ہے یا یہ کہ امام حسین علیہ السلام پر گریہ کا ثواب نمازِ شب سے بھی زیادہ ہے؟
آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا "مجھے نہیں لگتا کہ خوف الہی سے گریہ کرنا اور حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مصائب پر گریہ کرنے کے برابر بھی کوئی مستحب عمل ہو سکتا ہے"۔