۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی

حوزہ/ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے،  ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔ زبان ہماری ہے لیکن اس زبان پر حاکم ولی خدا ہونا چاہیے۔ کہیں بھی بولنے سے پہلے ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے ولی کی اجازت ہے کہ نہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب کے عزاخانہ اور امام بارگاہ ایوانِ محمد، علی کالونی لکھنؤ میں عشرہ محرم کی آج آخری مجلس کو مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ نے اپنے ولی کو پوری کائنات کا حاکم بنایا ہے۔

واضح رہے کہ روز کی طرح آج بھی مجلس کا آغاز جناب بھیّو صاحب نے حمد خدا سے کیا بعدہٗ جناب اسلم صاحب نے اشعار پیش کیے اور آخر میں جناب نورین صاحب اور ان کے ہمنوا نے مرثیہ پیش کیا۔

خطابت کے دوران مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے کہا کہ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے، ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔ زبان ہماری ہے لیکن اس زبان پر حاکم ولی خدا ہونا چاہیے۔ کہیں بھی بولنے سے پہلے ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہمارے ولی کی اجازت ہے کہ نہیں۔

مولانا موصوف نے آیت ولایت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ کربلا کا جو عظیم واقعہ ہوا وہ بھی عداوت ولایت میں ہوا آخر میں امام حسین علیہ السلام کی خیمہ سے رخصتی بیان کی۔

عزاخانہ ایوان محمد میں آج نویں محرم الحرام کی مجلس کو "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ اگر امت ِ رسول ﷲ اپنی زندگی رسول ﷲ کی اطاعت میں گزارنہ چاہتی ہے تو اسے قران اور اہل البیت سے وابستہ رہنا پڑے گا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ یہ حدیث صرف حدیث نہیں ہے بلکہ وصیت رسول ہے، اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول کی وصیت کو یاد رکھے۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ تمام نبیوں کے معجزات ان کے ساتھ ختم ہو گیے لیکن ہمارے آخری نبی کا معجزہ قران اور اہل بیت قیامت تک باقی ہے گا۔ آخر میں مولانا نے جنابِ علی اصغر کے دردناک مصائب پڑھے۔ بعد ِ مجلس نوحہ بھی پڑھا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .