۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری

حوزہ/ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے،  ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/عزاخانہ مرحوم مولانا محمد عباس صاحب علی کالونی لکھنو میں پہلی محرم سے مجلس کا سلسلہ جاری ہے آج ۶محرم کی مجلس کو ولی خدا کون؟ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے کہا مولا علی انگشتری دینے کے بعد ولی نہیں بنے، جب کوئی نہیں تھا تب سے یے ولی ہیں۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ولی خدا کی اطاعت ہم پر ہر لمحہ واجب ہے، ہماری حیات کا کوئی بھی حصہ ولی خدا کی اطاعت سے خالی نہ ہو، ہمیں اپنے ہر کام میں دیکھنا چاہیے کہ ہمارا والی راضی ہے یا نہیں۔

مولانا موصوف نے آیت ولایت کو سرنامہ سخن قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک اللہ کا ولی خدا ہے اور اسکا رسول ہے اور وہ مؤمنین خاص ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ کربلا کا جو عظیم واقعہ ہوا وہ بھی عداوت ولایت میں ہوا آخر میں مولانا نے امام حسین علیہ السلام کے فرزند شبیہ رسول حضرت علی اکبر کے مصائب پیش کیے۔

عزاخانہ ایوان محمد علی کالونی میں بھی مولانا موصوف کا ہی بیان "قران اور اہل بیت" کے عنوان پر جاری ہے ، حدیث ثقلین کے زیر میں آج ۶محرم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ قران الفاظ کا مجموعی ہے اہل بیت تفسیر قران ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ یہ حدیث صرف حدیث نہیں ہے بلکہ وصیت رسول ہے، اور ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول کی وصیت کو یاد رکھے۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ تمام نبیوں کے معجزات ان کے ساتھ ختم ہو گیے لیکن ہمارے آخری نبی کا معجزہ قران اور اہل بیت قیامت تک باقی ہے گا۔ آخر میں مولانا نے جناب علی اکبر کے دردناک مصائب پیش کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .