۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید علی حیدر عابدی

حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس نظام سے وفاداری کی ہے کیونکہ یہ نظام سے وفاداری نہیں ہے بلکہ امام سے وفاداری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنارس/عشرہ مجالس کی چوتھی مجلس کو انجمن زادہ آخرت مدنپورا کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مسجدِ اثنا عشری بنارس میں مولانا سید علی حیدر عابدی نے نظام مرجعیت کے بارے میں خطاب کیا اور زور دیکر کہا کہ آج عراق کے بدلتے حالات اور اس میں آیہ اللہ علی حسینی سیستانی کا فوری اقدام یہ بتاتا ہے کہ جب ہمارے مرجع ہم سے بے خبر نہیں ہیں تو امام (عج) کیسے بے خبر ہو سکتے ہیں۔

مولانا سید علی حیدر عابدی نے کہا کہ آج ضرورت اس نظام سے وفاداری کی ہے کیونکہ یہ نظام سے وفاداری نہیں ہے بلکہ امام سے وفاداری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل سعودی ترکی کی سازش ناکام ہوگئی اور دنیا میں ایک بار پھر شیعت کا مضبوط رخ دکھائی دیا۔ مولانا نے آخر میں مجلس میں حبیب ابن مظاہر کی شہادت کے مصائب بیان کئے اور عزاداروں نے اپنے وقت کے امام عج کو انکے مظلوم جد کا پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .