۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آن لائین ویبینار

حوزہ/ عمید جامع جوادیہ بنارس نے جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے فرمایا ہم ان تمام لوگوں کے لیے خدا وند متعال سے دعا کرتے ہیں جو بقیع کی تعمیر کے لیے مسلسل صدائے احتجاج بلند کرکے اپنے فریضۂ ایمانی کو ادا کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ آن لائین ویبینار کے ذریعہ بقیع کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی علماء کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام نے کہا کہ شہر مدینہ منورہ میں واقع جنت البقیع کے روضوں کو تقریباً 98 سال پہلے سعودی حکومت نے منہدم کردیا تھا ان روضوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اور آل سعود کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہویے کہا کہ سعودی حکومت مسلمانوں کے پاکیزہ جذبات کی قدر کرے۔

آیت اللہ سید شمیم الحسن رضوی عمید جامع جوادیہ بنارس نے جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے فرمایا ہم ان تمام لوگوں کے لیے خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں جو بقیع کی تعمیر کے لیے مسلسل صدائے احتجاج بلند کرکے اپنے فریضۂ ایمانی کو ادا کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس کے مہتمم بقیع آرگنازییشن کے سربراہ مولانا سید محبوب مہدی نے کہا کہ دو سال کے بعد جنت البقیع کے انہدام کو سو سال پورے ہوجائیں گے اسی لیے ہماری شرعی ذمہ داری ہے کہ مسلسل جنت البقیع کی تعمیر کے لیے پر امن احتجاج کریں ہمارا یہ احتجاج ضرور رنگ لائے گا۔

کیلیفورنیا امریکہ کے عالم مولانا نبی رضا عابدی نے کہا کہ جنت البقیع کی تعمیر کا مسئلہ فقط شیعوں کا نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ برادران اہل سنت کا بھی ہے۔ اسی لیے ہماری گزرش ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بلا تفریق مسلک اس سلسلے میں آگے آئیں۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ شوال کا پہلا عشرہ یوم بقیع کے نام سے منسوب ہو اور پوری دنیا میں اس کی تعمیر کے لیے پر زور اور پر امن احتجاج سعودی ایمبیسی کے سامنے ہو۔

یوگانڈا افریقہ کے شہر امپالا کے فعال عالم دین مولانا سید ضیغم عباس زیدی نے کہا "جنت البقیع کا مسئلہ ہم سب کے لیے بہت اہم ہے اگر ہم سب مل کر اس سلسلے میں آواز احتجاج بلند کریں تو اس کا اثر حکومت پر ضرور پڑے گا-
ٹورنٹو کناڈا کے عالمی شہرت یافتہ خطیب مولانا شہر یار عابدی نے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمارے نبی کریمﷺ کے گھر کو بھی مسمار کیا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ بھی شرک کی علامت تھا۔

مولانا محسن تقوی امام جمعہ دہلی نے کہا کہ بقیع کا مسئلہ ہمارے دین و ایمان سے جڑا ہوا ہے بقیع آرگنائزیشن نے جو تحریک عالمی پیمانے پر شروع کی ہے اس کا فائدہ ہمیں بہت جلد ملے گا۔

شیعہ علماء بورڈ کے سربراہ مولانا سید محمد اسلم رضوی نے کہا کہ اگر پوری دنیا میں تحریک تعمیر جنت البقیع سے وابستہ تمام ادارے آرگنازیشینس مل کر ایک ساتھ آواز بلند کریں تو اس کا اثر بہت جلد ظاہر ہوگا۔

آیۃ اللہ سیستانی کے ہندوستان میں وکیل مطلق حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد علی عابدی امام جمعہ ممبئی  نے کہا کہ بقیع میں جو شخصیتیں مدفون ہیں ان کی عظمتوں کو ہمیں بیان کرنا چاہیے جب ہم ان شخصیتوں کے فضائل سے آشنا کرائیں تو پھر اس تحریک میں اور شدت پیدا ہوگی۔ پروگرام کی نظامت ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر مولانا علی عباس وفا نے انجام دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .