۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
البقیع آرگنائزیشن

حوزہ/ اس سال پورے ہندوستان اور پوری دنیا میں ہر طرف بقیع بقیع کی آواز گونج رہی تھی اور لوگوں میں ہر سال سے زیادہ آل سعود کے لیے اس سال نفرت و دشمنی کچھ زیادہ ہی دکھائی دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آٹھ شوال روز انہدام جنت البقیع کے المناک و دردناک موقع پر شہر پونا میں دنیا کے تمام غمزدہ اور سوگوار مومنین کی طرح پونا کے مومنین نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا اور تعمیر جنت البقیع کے لیے رو رو کر دعائیں کیں اور آل سعود جنھوں نے بقیع کے روضوں کو منہدم کیا تھا ان پر لعنت کر کے انھیں نفرین کر کے ان ظالموں سے اپنی برائت و دشمنی کا اعلان کیا کیونکہ ظالموں سے اظہار دشمنی اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی و ہمدردی دین اسلام کا ایک اہم انسانی پیغام ہے۔

ان پروگرام میں مولانا سید اسلم رضوي مولانا سید وزیر حسن مولانا سید شبیہ احسن کاظمی مولانا سید فیاض حسین زیدی مولانا سید حیدر علی رضوی اور دیگر علما نے اپنی تقاریر سے آل سعود کی حقیقت کو طشت از بام کیا اور پوری دنیا میں دہشتگردی کی اصل جڑ آل سعود کو بتایا ۔

یاد رہے کہ اس سال البقیع آرگنائزیشن شگاکو امریکہ نے پوری دنیا کے انصاف پسند انسانوں سے یہ گزارش کی تھی کہ اس سال بقیع کے انہدام کو نننیانوے سال مکمل ہوجائیں گے اس لئے پوری دنیا میں گوشے گوشے سے البقیع البقیع کی آواز آنا چاہیے اور بحمد للہ بقیع آرگنائزیشن کے روح رواں مولانا سید محبوب مہدی صاحب و اس تحریک کے ایک فعال رکن مولانا اسلم رضوی صاحب کی مسلسل سعی و کوشش سے اس پورے ہندوستان میں جلسہای تعزیت و احتجاج کچھ زیادہ ہی شدت سے دیکھنے کو ملا ۔

یہ بات بھی ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ مولانا سید محبوب مہدی صاحب نے اس سال کو عام البقیع قرار دیا ہے اس لیے آپ حضرات اس سال کو بقیع سے منسوب کریں۔ہماری گزارش علما خطبا شعرا اور صاحبان قلم سے یہ ہے کہ پورے سال بقیع کا مسلسل ذکر کرتے رہیں ۔

ایس این این چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سال پورے ہندوستان اور پوری دنیا میں ہر طرف بقیع بقیع کی آواز گونج رہی تھی اور لوگوں میں ہر سال سے زیادہ آل سعود کے لیے اس سال نفرت و دشمنی کچھ زیادہ ہی دکھائی دی۔ایس این این چینل کو اس بات کا یقین ہے کہ آئندہ سال مولانا محبوب مہدی صاحب قبلہ و مولانا اسلم رضوی صاحب و دیگر معزز و محترم علمائے کرام کی مسلسل جد وجہد و سعی پیہم سے آئندہ سال آٹھ شوال کو پوری دنیا میں تاریخ ساز مظاہرہ ہوگا ایسا مظاہرہ ہوگا کہ جسے نہ آسمان نے سایہ کیا ہوگا نہ زمین نے دیکھا ہوگا یعنی تاریخ عالم انسانیت کا یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا

پھر بھی ایس این دنیا کے تمام مومنین سے گزارش کرتا ہے کہ آئندہ سال ایک عظیم مظاہرے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔ایک اعلان یہ بھی کرتا چلوں کہ چودہ مئی بروز سنیچر بوقت تین بجے محفل معصومین سہانہ کمپاونڈ ممبرا میں شیعہ علما بورڈ مہاراشٹرا و البقیع آرگنائزیشن مہاراشٹرا کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ برگزار کیا جا رہا ہے جس میں تقریبا سو علما شرکت فرمائیں گے اور مالونی ملاڈ میں بعد نماز ظہرین ایک قدیمی احتجاجی جلوس ہمیشہ کی طرح اس سال بھی برآمد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • میثم رضوی IN 16:20 - 2022/05/11
    0 0
    جزاکم اللہ