۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مہاراسٹرا

حوزہ/ مو رخہ 04 جولائی کو ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا ظہیر عباس رضوی صاحب نائب صدر شیعہ پرسنل لا بورڈ نے فرمائی، اس اہم اجلاس میں تین اہم حساس مسائل پر گفتگو کی گئی اور ملت اسلامیہ سے اپیل و حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست مہاراشٹر کے حساس مسائل پر فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلم FMM کا مو رخہ 04 جولائی کو ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت مولانا ظہیر عباس رضوی صاحب نائب صدر شیعہ پرسنل لا بورڈ نے فرمائی اس اہم اجلاس میں تین اہم حساس مسائل پر گفتگو کی گئی اور ملت اسلامیہ سے اپیل و حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا:

1) ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے-

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر حملے کے خلاف نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں زبردست احتجاج کیا گیا جس کے نتیجے میں قرار واقعی مجرموں کے خلاف صرف تنظیمی کاروائی تو کی گئی لیکن ان کو گرفتار کرکے سزا نہیں سنائی گئی اس پر نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ امن پسند شہریوں اور سپریم کورٹ نے تک تشویش کا اظہار کیا ہے فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلم (FMM) حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ ناموس رسالت پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ وہی دوسری طرف یہ فیڈریشن امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جذباتی عمل سے دور رہے اور حکمت کے ساتھ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شخصیت و تعلیمات کو برادران وطن کے سامنے پیش کرے اور ساتھ ہی یہ فیڈریشن اودے پور کے قتل کی واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

مذہب اسلام میں ایسے تشدد کے جواز کی کوئی گنجائش نہیں فیڈریشن یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اودے پور اور امراوتی کے واقعے کی پوری ایماندارانہ تحقیقات ہوں کہی یہ کسی سازش کا حصہ تو نہیں ہے۔ قتل کے مجرموں کو قانون کے مطابق سزا ملے۔ فیڈریشن ملک کے تمام امن و انصاف پسند شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ ہم سب مل کر نفرت اور تشدد کے خلاف ہمدردی اور رواداری کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے آ گے آئیں۔

2) عیدالاضحیٰ کے موقع پر برادران ملت سے گزارشات:

قربانی ایک مذہبی عمل ہے جو اخلاص چاہتا ہے اس لیے نمود و نمائش سے پرہیز کیا جائے۔

قربانی کے جانور کو سڑکوں پر لے کر گھومنا غیر مناسب عمل ہے اس سے پرہیز کیا جائے۔

راستوں اور گزرگاہوں پر قربانی نہ کرے بلکہ وسیع احاطوں میں قربانی کا نظم کریں۔

اپنے طرز عمل سے عام لوگوں کو خاص طور پر برادران وطن پڑوسیوں کو کوئی شکایت کا موقع نہ دیں۔

قربانی کے جانوروں کے فضلات انتظامیہ کی مقرر کردہ جگہ ہی پر ڈالے بستیوں کے قریب نالیوں اور ایسی جگہ نہ ڈالیں جس سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہو۔

ملکی قانون کی پاسداری کریں قانون کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔

عید سے چند روز قبل بستی کے سنجیدہ افراد کی ایک کمیٹی قائم کریں جو حالات پر نگاہ رکھے دشواریوں پر قابو پائے کمیٹی اپنی نگرانی میں قربانی کرانے کا اہتمام کرےیہ کمیٹی حکام سے بھی رابطے میں رہے اور امن و امان بحال رکھنے کے لیے لیے ان کو توجہ دلائیں۔

فیڈریشن کی جانب سے علماء اکرام اور دینی جماعتوں کے ذمہ داران کی دستخط کے ساتھ ریاست مہاراشٹر کے مسلمانوں کوعید الاضحیٰ سے متعلق اپیل جاری کی جائے گی۔

3) اورنگ آباد اور عثمان آباد کی ناموں کی تبدیلی کی مذمت:

فیڈریشن کا متفقہ احساس ہے کہ حکومت مہاراشٹرنے آخری کیبینٹ میں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کا جو فیصلہ لیا ہے وہ سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے ہی حلف نامے کے خلاف ہے ہم ناموں کی تبدیلی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی اورنگ آباد اور عثمان آباد بعد میں جو تنظیمیں و افراد ناموں کی تبدیلی کے ضمن میں کام انجام دے رہے ہیں ان کا ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

آج کے آن لائن اجلاس میں مولانا ڈاکٹر محمود دریا آبادی جنرل سیکرٹری علماء کونسل، ڈاکٹر سلیم خان معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر، آغا سید روح ظفر امام جمعہ کھوجہ جماعت ، مولانا آصف ندوی ناظم صفا بیت المال ناندیڑ مولانا شبیر بھوپالی نمائندہ بوہرہ جماعت، عبدالکریم سالار صدر اقرا ایجوکیشن ٹرسٹ جلگاؤں، عبدالرؤف شیخ سی ای او وقف بورڈ مہاراشٹر ناگپور ،سرفراز آرزو صدر خلافت ہاؤس ممبئی ،فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی، عبدالحفیظ ممبر مراٹھی پترکار سنگھ مہاراشٹر، ایڈوکیٹ خضر پٹیل اورنگ آباد سراج دیشمکھ سابقہ ایم ایل اے بیڑ عبدالحسیب بھاٹکر ناظم ممبئی میٹرو، شاکر شیخ اشرف خان، اور عبدالمجیب کوآرڈینیٹر فیڈریشن نے شرکت کی۔ مولانا ظہیر عباس رضوی صاحب کے صدارتی کلمات ودعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

جاری کردہ : شاکر شیخ

کو کوآرڈینیٹر

فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .