۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
جنت البقیع

حوزہ/ البقیع فاؤنڈیشن شکاگو امریکہ کی جانب سےمولانا سید محبوب مہدی عابدی کی صدارت میں عالمی شہرت یافتہ اور بزرگ علمائے کرام کےساتھ جنت البقیع کی تعمیرکا مطالبہ کرنے کیلئےایک تاریخی کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں تمام مقررین نےسعودی حکومت سے بقیع کی تعمیرکا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زوم کے ذریعہ البقیع فاؤنڈیشن شکاگو امریکہ کی جانب سےمولانا سید محبوب مہدی عابدی کی صدارت میں عالمی شہرت یافتہ اور بزرگ علمائے کرام کےساتھ جنت البقیع کی تعمیرکا مطالبہ کرنے کیلئےایک تاریخی کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں تمام مقررین نےسعودی حکومت سے بقیع کی تعمیرکا مطالبہ کیا۔

البقیع آرگنائیزیشن کے سربراہ مولانامحبوب مہدی نے تمام عالمِ انسانیت وتمام عالم اسلام کو مخاطب کرتےہوئےکہا کہ جنت البقیع کی تعمیرکیلئےجو تحریک ہم نےشروع کی ہےاِس میں ہماراساتھ دیں کیونکہ بقیع کا مسئلہ فقط تشیع سے نہیں بلکہ عالم اسلام اور عالم انسانیت سے جڑا ہے۔مولانا موصوف نے اِس سال کو عام البقیع کا سال قرار دیا ہےاور سب سے اِس تحریک میں شدت لانے کی گذارش کی ہے

امریکہ کےایک معتبر عالم دین مولانا سید عباس ایلیا نے اپنی عالمانہ تقریر میں فرمایا کہ جنت البقیع میں ہمارے معصومین کے ساتھ ساتھ نبیٔ کریم کے اصحاب وازواج مدفون ہیںاس لئے یہ قبرستان شیعہ اور اہلسنت دونوں کےلئےقابل احترام ہے قبروں کی زیارت سے زائرین کی معنویت میں اضافہ ہوتاہےاس لئے ہمارادشمن قبروں سے پریشان ہے۔

بین الاقوامی شہرت کےحامل خطیب مولانا وصی حسن خان صاحب نے آلِ سعود کے ظلم کی تاریخ کو بیحد منظم طریقے سےبیان کرتےہوئےفرمایا کہ آل سعود کی تاریخ میں ظلم وبربریت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگااور بقیع کی تخریب بھی ان کے ظلم کا ایک سیاہ حصہ ہے

دنیائے تشیع کے ایک عظیم استاد،محقق ومفسر قرآن مولانا سخاوت حسین نے اپنی پُر مغز تقریر کےدوران فرمایاکہ اگر قبروں کا وجود شرک وبدعت ہوتاتو حضرت نوح ،ابراہیم اور دیگر انبیاء کی قبریں نہ ہوتیں،انبیاء کی قبریں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قبروں کا بنانا بدعت نہیں سُنت ہے۔

یوٹی وی نیٹ ورک کے سرپرست اعلیٰ اور معروف عالم دین مولانا علی حیدر فرشتہ نے فرمایا کہ البقیع آرگنائزیشن نے جنت البقیع کےسلسلے میں جوعالمی تحریک شروع کی ہےاسمیں انہیں زبردست کامیابی ملی ہےاور اب وقت آگیا ہے کہ سارے چینل متحد ہوکر اس تحریک کو مضبوط کریں اور اپنے پروگرام میں بقیع سے مربوط پروگرام پیش کریں۔

سلطانپور یوپی سے ایک فعال عالم دین اور خطیب عبقری مولانا مشیر عباس خان صاحب نےاپنی مختصر مگر جامع تقریر میں فرمایا کہ یہ تحریک اس وقت کامیاب ہوگی جب ہم لوگ منظم ہوکر سعودی حکومت پرزورڈالیں ۔انشاءاللہ یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔

شہرپونا مہاراشٹرا سے مولانااسلم رضوی نے فرمایا کہ البقیع آرگنائزیشن نے پورے خلوص کے ساتھ تعمیر بقیع کےلئے جوتحریک چلائی ہے اس کا اثر پوری دنیا میں ظاھر ہورہا ہے،ھمارا ٹارگیٹ آئیندہ سال ایک ہزار جگہوں میں مظاھرے کا تھالیکن جس طرح سے لوگ اس تحریک سے جڑ رہےہیں ایسا لگ رہا ہےکہ ہزار نہیں ہزاروں شہر میں آئندہ سال تاریخی مظاھرہ ہوگا۔

آخر میں مولانا محبوب مہدی صاحب نے تمام علماء کی تقاریر کی تائید کی اور ان سے گذارش کیاکہ اس تحریک سے عوام ومومنین کو جوڑتے رہیں۔

مولاناسخاوت حسین سندرالوی نے تمام موجودہ علماء کیلئے اور تمام مومنین کےلئے دعائیں کیں مولانا عمار حیدرآبادی اور مولانا علی عباس وفا صاحب نے بہترین نظامت کرکے کانفرنس کی کامیابی میں چار نہیں آٹھ چاند لگادئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .