۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا محبوب مہدی

حوزہ/ البقیع آرگنائیزیشن کی جانب سے زوم کے ذریعے ایک عالمی کانفرنس مولانا محبوب مہدی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مختلف ممالک کے علمائے کرام نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،البقیع آرگنائیزیشن کی جانب سے زوم کے ذریعے ایک عالمی کانفرنس مولانا محبوب مہدی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں مختلف ممالک کے علمائے کرام نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

ویبینار کا آغاز کرتے ہوئے البقیع آرگنائیزیشن کے عمید اور روح رواں عالی جناب مولانا محبوب مہدی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی جانگداز اور دلسوز شھادت پر تمام ناظرین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہوئے فرمایا کہ یہ کتنا غم انگیز سانحہ ہے کہ امام سجاد اور دیگر معصومین کی قبروں پر سایہ تک نہیں ہے۔اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلمان اس سلسلے میں متحد ہوکر حکومت سعودی سے نہایت پُرامن انداز میں احتجاج کریں اوربقیع کے روضوں کی تعمیر کا پُرزور مطالبہ کریں،انشاء اللہ ہمارا یہ احتجاج ضرور کامیاب ہوگا۔

حیدرآباد دکن کے فعال اور محترم عالم دین جناب مولانا علی حیدر فرشتہ نے اپنی پُرجوش تقریر میں فرمایاکہ جنت البقیع ہماری جان بھی ہے اور شان بھی۔اس کی تعمیرنو کیلئے جو تحریک ، البقیع آرگنائیزیشن چلا رہی ہے وہ قابل تعریف ہےتمام علما اس سلسلے میں آگے آئیں اور اس تحریک کی کھل کر حمایت کریں۔

امریکہ سے ایک نہایت معتبر عالم اور مفکر مولانا سید حسین علی نواب نے فرمایا کہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے علماآگے آئیں اور علما کے ساتھ اھل حل و عقد کو بھی اپنے گروپ میں شامل کریں تاکہ یہ تحریک کو ہرجہت سے حمایت اور سپورٹ مل سکے۔ھر مسجد اور امام بارگاہ میں بقیع کی تعمیر کے مطالبے میں پوسٹر،بینر،اور کتبہ لگاناچاہئے۔

جواں سال عالم دین اور سوشل میڈیا پر اپنی مؤثر تقریر سے ہزاروں جوانوں کے دلوں میں شمع ایمان روشن کرنےوالے مولانا جاوید حسین نجفی نے شہر بنارس سے البقیع آرگنائیزیشن کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ اس تحریک کوکامیاب کرنے کیلئے علما اور مومنین مشترکہ طور پر آگے آئیں۔

شہر پرتاپگڑھ یوپی سے مولانا سید حیدرعباس صاحب نےاپنی پُر مغز تقریر کرتے ہوئےفرمایا کہ جنت البقیع کی تعمیر کیلئے بہت سی تنظیمیں سامنے آئیں لیکن جوکام البقیع آرگنائیزیشن نے اس سلسلے میں کیا ہےاس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی آئندہ سال ایسا مظاہرہ ہو جو سارے ریکارڈ توڑ دے۔

شہر پونا سے مولانا محمد اسلم رضوی نے جنت البقیع کی تعمیرکیلئے وہاں کی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ جنت البقیع کی تعمیرکیلئے ہمیں اجازت دی جائےہم خود ہی روضہ تعمیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس اہم کانفرنس میں آخری مقرر کی حیثیت سے مولانا اسلم رضوی نے تمام عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے آٹھ شوال کو اپنےاپنے علاقوں میں تاریخ ساز احتجاج کریں اگر اس امر خیر میں کسی نے کوتاہی کی اور گھر میں بیٹھے رہےتو یاد رہےکہ روز قیامت وہ آئمہ معصومین کاسامنا کرنے میں شرمندگی محسوس کریں گے۔

کانفرنس کے اختتام پر صدر جلسہ مولانا محبوب مہدی عابدی دام عزہ نےایک بار پھر ناظرین سے گزارش کی کہ وہ آٹھ شوال کوفراموش نہ کریں اور اس دن ایسا احتجاج کریں جو تاریخ میں صبح قیامت تک پتھر کی لکیر ثابت ہوجائے

اس کامیاب پروگرام کی نظامت مولاناعلی عباس وفا نے کی اور اپنے دلکش انداز سےکانفرنس کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا اور علما و ناظرین کادل جیت لیا۔

یاد رہےکہ یہ ویبینار ایس این این چینل ممبئی،امام عصر آفیشیل اورنگ آباد، یو ٹی وی نیٹ ورک حیدرآباد اور حیدرٹی وی کینیڈا سےبراہ راست نشرکیاگیا جسکو ہزاروں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .