حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر شام سے نکل جائے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لیجیان نے کہا کہ شام میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات سے وہاں کی عوام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے شام میں امریکہ کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکہ سے فوری طور پر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیجیان نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی مداخلت نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے شام کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق شام کے اندر امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے اس ملک کی عوام اپنی بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئ ہے۔ اس قسم کے اقدامات نے شام کی اقتصادی ترقی کو روک دیا ہے۔
گو لیجیان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اب بھی شام سے تیل، قدرتی گیس اور دیگر قدرتی وسائل کا استحصال کر رہے ہیں۔امریکی فوجیوں نے شام میں تیل کی بہت سی فیلڈز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وہ شام سے مسلسل تیل اور گندم چوری کر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جاؤ لیجیان نے کہا کہ بیجنگ واشنگٹن سے شام میں غیر قانونی اقدامات فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔