۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
سربرہ وفاق المدارس شیعہ  پاکستان

حوزہ/ رئیس الوفاق المدارس نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ جامعةالمنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ لوگ امدادی سامان جمع کروائیں تاکہ سیلاب متاثرین تک پہنچایا جا سکے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے پانی اللہ کی رحمت ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا ،سندھ اور جنوبی پنجاب میںسیلاب ہماری بد اعمالیوں کی وجہ سے عذاب الٰہی بن کرآیا ہے۔ کیونکہ ہم نے اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا صحیح استعمال نہیں کیا۔ صورتحال یہ ہے کہ بے شمار قدرتی وسائل رکھنے والے پاکستان کے حکمران اللہ کی بجائے غیر ممالک کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے ہیں۔ اللہ کے دربار میں نہیں جھکتے امریکہ اور آئی ایم ایف سے مانگتے ہیں۔جبکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں زمین و آسمان کا پیدا کرنے والااور دعائیں قبول کرنے والا ہوں،مجھ سے مانگو۔

جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے زور دیاکہ قبل اس کے کہ کوئی بڑا عذاب آئے۔ حکمران اور عوام سے اللہ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں، روئیں اور گڑگڑائیں۔

انہوں نے کہا چین پانی جمع کرکے ڈیم بناچکا ہے ،دنیا میں بہت زیادہ ترقی کر چکا ہے مگر ہم پاکستانی ابھی تک سوچوں میں گم ہیں۔ ہمارے پاس کوئی قومی ایجنڈا نہیں ہے ۔ایوب خان کے دور حکومت میں ڈیم بنائے گئے تھے، اس کے بعد دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا سکا ۔ہم نے ترقی کو سیاست کی نذر کر دیا ہے ۔

رئیس الوفاق المدارس نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔ جامعةالمنتظر میں سیلاب ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ لوگ امدادی سامان جمع کروائیں تاکہ سیلاب متاثرین تک پہنچایا جا سکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .