۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سیلاب

حوزہ / پاکستان کے جنوبی علاقے سیلاب جیسی آسمانی آفت سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان متأثرہ علاقوں میں بھی سب سے زیادہ کچے مکان اور غریب افراد کی جھونپڑیاں متأثر ہوئی ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب میں غریب کسانوں کی فصلیں اور مویشی، سیلاب کی اندھی لہروں کی نظر ہو چکے ہیں۔ کئی کچی آبادیاں پانی میں تحلیل ہو گئی ہیں اور پھر اس سے بھی دل ہلا دینے والے وہ مناظر ہیں جن میں معصوم بچے اپنے والدین کی آنکھوں کے سامنے چھتوں کے نیچے دب گئے یا پانی کے ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کی حالت میں ساتھ بھوکے اور پیاسے موجود ہیں۔ اب ایسی گھمبیر صورتحال میں جہاں ایسے دل فگار لوگوں کو محبت کے مرہم کی ضرورت ہے وہاں انھیں کھانے اور خود کو ڈھانپنے جیسے فوری اخراجات کی بھی ضرورت ہے۔

یہاں دنیا بھر اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کا سخت امتحان ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ اپنے بھائیوں کا کیسے سہارا بنتے ہیں؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .