۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان سیلاب، بلوچستان

حوزہ / صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا: ایک مہینہ سے زیادہ ہو چکا ہے بلوچستان بارشوں کی زد میں ہے اب ان  بارشوں نے سیلاب کا روپ اختیار کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا: ایک مہینہ سے زیادہ ہو چکا ہے بلوچستان بارشوں کی زد میں ہے اب ان بارشوں نے سیلاب کا روپ اختیار کر لیا ہے۔ اس سیلاب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے گھر زمین بوس ہو چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا: سیلاب کی وجہ سے لوگ گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں، لوگوں کا سامان سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں، لوگ بے بس ہیں،لوگوں کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں ۔ یہ لوگ بیچارے کدھر جائیں؟، کہاں جائیں؟ لوگوں کو اپنی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر تک رہے ہیں اور سیلاب سے نکلنے کا کوئی وسیلہ تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلی حکام سے لوگوں کی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا: سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے لوگ بے یار مددگار ہو چکے ہیں۔ یہ جائیں تو کہاں جائیں؟ روڈیں ٹوٹ چکی ہیں۔ راستے سیلابی پانی کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں ۔ ایک شہر کا دوسرے شہر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

انہوں نے آخر میں لوگوں سے بھی دعا کی اپیل کی اور کہا: ہمیں چاہیے کہ خداوند ذوالجلال سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ اپنے لغزشوں کی معافی کے طلب گار ہو جائیں۔ ہو سکتا ہے رب کائنات ہم کو معاف کر دے اور بارشوں کا سلسلہ بند کر دے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .