۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سوڈان

حوزہ/ سوڈانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جون سے اب تک سیلاب میں 83 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جون سے اب تک سیلاب میں 83 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 18 ہزار 235 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ اور 25 ہزار 658 رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سوڈانی وزراء کے ایک وفد نے اتوار کو سیلاب کے باعث ملک کے چھ صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ لیگ آف نیشنز نے پہلے اعلان کیا تھا کہ سیلاب نے 25,000 لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے اور ان میں سے 2.5 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں ہر سال جون سے اکتوبر تک بارشوں کا موسم ہوتا ہے جس میں سیلاب بھی آتا رہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .